اہم ترین

صبا فیصل کا مشن بیوٹی: پروسیجرز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

سینئر اداکارہ صبا فیصل نے سوشل میڈیا پر ایک نئی ہلچل مچا دی، جب وہ خوبصورتی بڑھانے کے لیے طرح طرح کے بیوٹی پروسیجرز کرواتی ویڈیوز کے ساتھ میدان میں اُتر آئیں۔ لگتا ہے اُنہوں نے سوچ لیا ہے کہ عمر تو بڑھتی رہے، مگر چہرہ بالکل نہ بدلے!

ویڈیوز میں صبا فیصل کبھی گال ٹھیک کروا رہی ہیں، کبھی بال سنوار رہی ہیں، تو کبھی گردن کو بھی “جوانی کا ٹچ اپ” دے رہی ہیں۔ دیکھنے والے حیران تھے کہ یہ بیوٹی پارلر ہے یا نوجوانی کی مشین!

جیسے ہی ویڈیوز وائرل ہوئیں، سوشل میڈیا صارفین نے بھی بغیر کسی پروسیجر کے اپنی انگلیاں تیز کرلیں۔ کچھ نے تعریف کی کہ “واہ جی! ہمت ہے”، جبکہ باقی بولے، ’’ہمیں تو اپنے واٹس ایپ گروپ کے فلٹر بھی سمجھ نہیں آتے، یہ تو پورا اپڈیٹ کروا رہی ہیں۔‘‘

مگر صبا فیصل پورے کانفیڈنس سے اپنی خوبصورتی مشن پر ڈٹی ہوئی ہیں۔ شاید انہیں یقین ہے کہ جہاں چاہ وہاں جوانی!

پاکستان