آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو پانچ برس کے لیے پاکستان کا پہلا چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر کیا گیا ہے۔
آئین کے مطابق وزیراعظم شہیاز شریف نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز تقرر کی سمری صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھجوائی تھی۔ جسے صدر آصف علی زرداری نے منظور کر لی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز ہیں اور اُن کے عہدے کی معیاد پانچ سال مقرر کی گئی ہے۔
وزیراعظم نے فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدتِ ملازمت میں دو سال کی توسیع کی منظوری دے کر صدر کو بھجوائی تھی جسے بھی منظور کر لیا گیا ہے۔
ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدتِ ملازمت میں دو سال کی توسیع کا اطلاق اُن کی موجودہ پانچ سال کی مدتِ ملازمت کے 19 مارچ 2026 میں مکمل ہونے پر ہو گا۔
ایوانِ صدر کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔











