اہم ترین

روس میں ایپل کے فیس ٹائم فیچر اور اسنیپ چیٹ پر پابندی لگادی

روس نے ایپل کی ویڈیو کالنگ سروس فیس ٹائم اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم اسنیپ چیٹ کو ملک میں مکمل طور پر بلاک کر دیا ہے۔

روسی کمیونی کیشن ریگولیٹر روسکومنادزر کے مطابق یہ اقدام اس لیے اٹھایا گیا کیونکہ دونوں ایپس کا استعمال جرائم اور دہشت گردانہ سرگرمیوں میں کیا جا رہا تھا۔ تمام تر شواہد کے بعد ہی ان پر پابندی کے اقدام اٹھائے گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ فیس ٹائم کو دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی، مجرموں کی بھرتی اور نیٹ ورکنگ کے لیے استعمال کیا جارہا تھا ۔ اس کے علاوہ روسی شہریوں کے ساتھ آن لائن فراڈ** اور دیگر جرائم بھی کیے جا رہے تھے۔

دوسری جانب ایپل نے پابندی کے اعلان پر تاحال کوئی ردِعمل جاری نہیں کیا۔

روس اس سے قبل بھی کئی بین الاقوامی ایپس پر پابندی لگا چکا ہے، جن میں یوٹیوب، واٹس ایپ اور ٹیلی گرام سمیت دیگر پلیٹ فارمز بھی شامل رہے ہیں۔

پاکستان