بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان روہت شرما اس وقت اپنے شاندار فارم میں نظر آ رہے ہیں۔ انھوں نے جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں شاندار نصف سنچری بنائی اور اس دوران انھوں نے بین الاقوامی کرکٹ میں اپنے 20 ہزار رن بھی مکمل کر لیے۔
بین الاقوامی کرکٹ میں اب تک 505 انٹر نیشنل میچز کھیلنے والے روہت شرما نے جنوبی افریقا کے خلاف 15ویں اوور میں یہ تاریخ رقم کی۔
روہت نے 73 گیندوں میں 3 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 75 رن بنائے۔ جب انھوں نے 27 رن مکمل کیا، تبھی وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں 20 ہزار رن مکمل کرنے والے دنیا کے 14ویں کھلاڑی بن گئے۔
روہت کے اب ٹیسٹ، وَن ڈے اور ٹی-20 انٹرنیشنل میں مجموعی طور پر 20 ہزار سے زیادہ رن ہو گئے ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ میں 20 ہزار رن پورے کرنے والے روہت شرما دنیا کے 14ویں کرکٹر ہیں۔ ان سے قبل سچن تندولکر، کمار سنگاکارا، وراٹ کوہلی، رکی پونٹنگ، مہیلا جے وردھنے، جیک کیلس، راہل دراوڑ، برائن لارا، جو روٹ، سنتھ جئے سوریا، شیونارائن چندرپال، انضمام الحق اور اے بی ڈیویلییئرز نے یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے۔
دوسری جانب روہت شرما نے جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں ون ڈے فارمیٹ میں 5000 رن بھی مکمل کر لیے ہیں۔











