اہم ترین

بگ بیش لیگ میں بالآخر بابر اعظم کا بلا چلنے لگا: 42 گیندوں پر 58رنز

بگ بیش لیگ سیزن 15 کے ساتویں میچ میں سڈنی تھنڈرز اور سڈنی سِکسرز آمنے سامنے تھے، جہاں پاکستانی اسٹار بیٹر بابر اعظم نے قدرے بہتر بیٹنگ کرتے ہوئے نصف آسنچری اسکور کی۔

سڈنی کے تاریخی میدان میں کھیلے گئے اس ہائی وولٹیج میچ میں بابر اعظم نے اچھی بیٹنگ کی۔ ان کی اننگز نے نہ صرف سڈنی سکسرز کی بیٹنگ لائن کو سہارا دیا بلکہ مخالف بولرز پر بھی واضح دباؤ قائم رکھا۔

بابر اعظم نے دباؤ کے عالم میں ذمہ دارانہ اور دلکش بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے5 خوبصورت چوکوں اور 2 شاندار چھکوں کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ بابر اعظم نے 42 گیندوں پر 58 رنز اسکور کیے۔

بابر اعظم پہلی بار بگ بیش لیگ میں شرکت کر رہے ہیں اور ابتدائی دو میچز میں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پاکستان