اہم ترین

ایپل کا ماسٹر پلان! 2026 میں 20سے زائد پروڈکٹس لانے کی تیاری

ایپل کے شائقین کے لیے اگلا سال کسی ٹیک فیسٹیول سے کم نہیں ہوگا۔ دنیا کی مشہور ٹیک کمپنی ایپل 2026 میں 20 سے زائد نئے پروڈکٹس لانچ کرنے کی تیاری میں ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ 2026 میںایپل اپنی 50ویں سالگرہ بھی منانے جا رہی ہے، جسے یادگار بنانے کے لیے کمپنی بڑے سرپرائزز دینے والی ہے۔

ٹیک رپورٹس کے مطابق ایپل تقریباً ہر بڑی ہارڈویئر کیٹیگری میں کچھ نیا پیش کرے گا۔ اس لسٹ میں نئے آئی فونز، میک بکس، آئی پیڈز، ایپل واچ، اسمارٹ ہوم ڈیوائسز اور سب سے زیادہ چرچا میں رہنے والے ایپل گلاسز شامل ہیں، جو خود سی ای او ٹِم کُک کی اولین ترجیح بتائے جا رہے ہیں۔

سال کی شروعات میں ہی دھماکا

سال 2026 کے آغاز میں ایپل آئی فون17ای لانچ کر سکتا ہے، جس میں اے 19 چِپ، سینٹر اسٹیج فرنٹ کیمرا اور ڈائنامک آئی لینڈ جیسے پریمیم فیچرز متوقع ہیں، لیکن نسبتاً کم قیمت میں۔

اسی کے ساتھ ایپل ایک سستا میک بک بھی لانچ کر سکتا ہے، جس میں آئی فون کی اے سیریز چپ دی جا سکتی ہے۔ طلبہ اور پہلی بار میک خریدنے والوں کو خاص طور پر ہدف بنایا جا رہا ہے۔

آئی پیڈ لائن اپ میں بھی اپ گریڈ متوقع ہے، جہاں بیس آئی پیڈ کو نیا پروسیسر اور آئی پیڈ ایئر کو ایم4 چپ مل سکتی ہے۔

آئی فون 18 اور فولڈ ایبل سرپرائز

ایپل کےآئندہ برس آٹم ایونٹ میں آئی فون18پرو اور آئی فون 18 پرو میکس پیش کیے جا سکتے ہیں، جن میں نئی اے 20 پرو چِپ، انڈر ڈسپلے فیس آئی ڈی، بڑی بیٹری اور بہتر کیمرا شامل ہو سکتا ہے۔

اسی ایونٹ میں ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون بھی لانچ ہونے کا امکان ہے۔ یہ بُک اسٹائل فولڈ ایبل ہوگا، جس میں بڑی، بغیر کِریز والی ڈسپلے اور پریمیم ٹائٹینیم فِنش دی جائے گی۔

اسمارٹ ہوم اور ایسسریز

ایپل اسمارٹ ہوم سیگمنٹ میں بھی قدم بڑھانے جا رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ایپل سیکیورٹی کیمرا اور ویڈیو ڈور بیل تیاری میں ہیں، جن میں فیس آئی ڈی اور اسمارٹ لاک انٹیگریشن جیسی جدید سہولیات ہو سکتی ہیں۔

ایسسریز میں ایئر ٹیگ لانچ ہونے کی امید ہے، جس میں نئی الٹرا وائیڈ بینڈ چپ اور مزید مضبوط پرائیویسی فیچرز شامل ہوں گے۔

وئیرایبلز میں بڑی تبدیلی

ایئر پوڈ پرو3 میں اے آئی پاورڈ فیچرز کے لیے کیمرے شامل کیے جا سکتے ہیں، جبکہ ایپل واچ سیریز12 میں نئے ہیلتھ سینسرز اور واچ باڈی میں ہی بلٹ اِن ٹچ آئی ڈی آنے کا امکان ہے۔

ٹِم کُک کے پسندیدہ ایپل گلاسسز

ان تمام پروڈکٹس میں سب سے خاص ایپل گلاسسز ہیں، جنہیں ایپل کے سی ای او ٹِم کُک کا خواب قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ اے آر گلاسز 2026 کے آخر میں متعارف کرائے جا سکتے ہیں، تاہم ان کی اصل فروخت 2027 میں شروع ہونے کا امکان ہے۔

پاکستان