اہم ترین

قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الپند کے 8 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع قلات میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کے دوران فتنہ الپند کے 8 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کےمطابق قلات میںھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ فتنہ الہند کے مبینہ ارکان کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی عمل میں لائیگئی۔

کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے پر بھرپور حملہ کیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد آٹھ بھارتی مدد یافتہ دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔

دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز نے کہا کہ علاقےکو دہشتگردوں سے صاف کرنے کی کارروائیاں جاری ہیں ۔

یہ کارروائیاں “عزمِ استحکام” کے وژن کے تحت وفاقی اپیکس کمیٹی کے منظور شدہ منصوبے کے تحت کی جا رہی ہیں، جس کا مقصد ملک سے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشتگردی کے خطرے کو جڑ سے ختم کرنا ہے۔

پاکستان