اہم ترین

دھونی کو بی سی سی آئی سے کتنی ماہانہ پینشن ملتی ہے؟

ایم ایس دھونی 15 اگست 2020 کو بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہوئے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ انہیں ماہانہ پینشن بھی دیتا ہے۔

بھارتی کرکٹ کے سپر اسٹار مہندرا سنگھ دھونی کےمداح ناصرف بھارت بلکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہیں۔

دھونی کو ان کی عرفیت ماہی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، انہوں نے 15 اگست 2020 کو بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔ اس کے باوجود وہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں سرگرم ہیں اورآئی پی ایل 2025 میں چنئی سپر کنگز کے لیے 4 کروڑ روپے کے سالانہ معاہدے پر کھیلے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نےاپنےسابق کھلاڑیوں کے لئے پینشن اسکیم شروع کررکھی ہے۔ جس کے تحت سابق کھلاڑیوں کو ان کے میچز اور بین الاقوامی ریکارڈ کی بنیاد پر ماہانہ پینشن دی جاتی ہے۔ 2022 میں اس اسکیم میں تبدیلی کی گئی اور پنشن بڑھا دی گئی۔

نئی اسکیم کے مطابق بھارت کی نمائندگی کرنے والے سابق ٹیسٹ کرکٹرز اور 25 یا اس سے زیادہ ٹیسٹ میچ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو ماہانہ 70 ہزار روپے پنشن ملتی ہے۔ دھونی نے 90 ٹیسٹ، 350 اوڈی آئیز اور 98 ٹی 20 انٹرنیشنلز کھیلے ہیں، اس لیے انہیں بھی ماہانہ 70 ہزار روپے پینشن ملتی ہے۔

دھونی نے اپنے بین الاقوامی کیریئر میں کل 17 ہزار 266 رنز شامل ہیں، جن میں 16 سنچریاں اور 108 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ ٹیسٹ میں 4876 رنز، او ڈی آئیز میں 10ہزار773 رنز اور ٹی 20انٹرنیشنلز میں 1617 رنز بنانے والے دھونی نے 2004 میں ڈیبیو کیا اور 2007 میں بھارتی ٹیم کے کپتان بنائے گئے۔

ان کی کپتانی میں بھارت نے 2007 میں ٹی 20 ورلڈ کپ، 2011 میں او ڈی آئی ورلڈ کپ اور 2013 میں چیمپیئنز ٹرافی جیسے بڑے ٹورنامنٹس جیتے۔

بھارتی میڈیا کےمطابق دھونی کےپاس دولت کی کمی نہیں۔ وہ کم و بیش 10 ارب روپےکے اثاثوں کے مالک ہیں ۔ اس لئے 70 ہزار روپےماہانہ کی ان کے لئے کوئی حیثیت نہیں لیکن یہ ان کی خدمات کا اعتراف اور اعزاز ہے۔ جس کی کوئی قیمت نہیں۔

پاکستان