اہم ترین

بی پی ایل: میچ سے قبل اسسٹنٹ کوچ میدان میں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کی فرنچائز ڈھاکا کیپیٹلز کے اسسٹنٹ کوچ محبوب علی زکی اچانک میچ سے پہلے گر پڑے اور ان کا انتقال ہو گیا۔

بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق کو سلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ڈھاکا کیپیٹلز اور راجشاہی ورئیرز کے درمیان میچ کھیلا جانا تھا۔ دونوں ٹیمیں اسٹیڈیم میں موجود تھیں۔ اور خود کو وارم اپ کررہی تھیں۔

اسی دوران ڈھاکا کیپیٹلز کے اسسٹنٹ کوچ محبوب علی زکی اچانک میچ سے پہلے گر پڑے۔ ٹیم کے فزیو اور طبی عملے نے فوری طور پر نہیں مصٓنوعی تنفس (سی پی آر) دینے کی کوشش کی۔

بعد ازاں انہیں ایمبولینس کے ذریعے الحرمین اسپتال نامی نجی میڈیکل سینٹر لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

محبوب علی ذکی کا شمار بنگلا دیش میں کرکٹ کو فروغ دینے والوں میں ہوتا تھا۔ وہ بی سی بی کے اسپییشلسٹ پيس بولنگ کوچ بھی تھے۔ کئی برسوں سے کوچنگ اور کھلاڑیوں کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر چکے تھے، اور نوجوان فاسٹ باؤلرز کے تربیت کار کے طور پر جانے جاتے تھے۔

پاکستان