اہم ترین

چین میں تیز رفتاری کا نیا عالمی ریکارڈ: 2 سیکنڈ میں 700 کلومیٹر فی گھنٹہ

چین نے مگنیٹک لیویٹیشن ٹیکنالوجی میں ایک حیران کن کامیابی حاصل کرتے ہوئے دو سیکنڈ میں 700 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ چین اور جاپان کی 600 سے 700 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی الٹرا ہائی‑اسپیڈ ٹرینیں اسی اصول پر دوڑتی ہیں۔۔

مگنیٹک لیویٹیشن ٹیکنالوجی میں کسی چیز کو مقناطیسی قوتوں کی مدد سے ہوا میں اٹھا کر چلایا جاتا ہے، یعنی وہ زمین یا کسی ریل پر براہِ راست نہ چڑھے نہ گرے۔ اس سے رگڑ تقریباً ختم ہو جاتی ہے، اور شے انتہائی تیز رفتاری سے حرکت کر سکتی ہے۔

چین کی نیشنل یونیورسٹی آف ڈیفنس ٹیکنالوجی کے ماہرین نے ایک ٹن وزنی ٹیسٹ گاڑی کو 400 میٹر کے ٹریک پر صرف دو سیکنڈ میں 0 سے 700 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچا دیا، اور پھر اسے محفوظ طریقے سے روک دیا گیا۔

یہ کارکردگی سپرکنڈکٹر الیکٹرک میگلیو سسٹم کی مدد سے ممکن ہوئی، جس میں الٹرا ہائی سپیڈ الیکٹرو میگنیٹک پروپلشن، الیکٹرک سسپنشن گائیڈنس، ہائی-پاور انورٹرز اور ہائی-فیلڈ میگنیٹس جیسے جدید تکنیکی چیلنجز پر قابو پایا گیا ہے۔

اس کامیابی سے چین نہ صرف الٹرا ہائی-اسپیڈ میگلیو ٹیکنالوجی کے عالمی لیڈر کے طور پر ابھرنے میں اہم قدم رکھ رہا ہے، بلکہ مستقبل میں ویکیوم ٹیوب میگلیو ٹرانسپورٹ (ہائپر لوپ) اور ایروسپیس لانچ سسٹمز جیسے شعبوں میں بھی جدت کے نئے دروازے کھل سکتے ہیں۔

یہ ریکارڈ عالمی سطح پر مگلیو سسٹمز کی رفتار اور ایندھن کی موثر استعمال کی صلاحیت میں ایک نیا سنگِ میل ہے، جو روایتی ٹرانسپورٹ سسٹمز سے کہیں زیادہ تیز اور توانائی بچانے والی ٹیکنالوجی ثابت ہو سکتی ہے۔

پاکستان