اہم ترین

این اے 130: نواز شریف کی کامیابی برقرار، یاسمین راشد کی انتخابی عذرداری خارج

لاہور کے الیکشن ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 سے مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیرِاعظم نواز شریف کی کامیابی کے خلاف دائر انتخابی عذرداری مسترد کر دی ہے۔

زاہد محمود رانا پر مشتمل ٹربیونل نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست کو تکنیکی بنیادوں پر ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کیا۔ ٹربیونل کا مؤقف تھا کہ انتخابی عذرداری مقررہ قانونی مدت کے بعد دائر کی گئی، اس لیے اس پر سماعت ممکن نہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے الیکشن کمیشن کے اس نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا تھا جس میں نواز شریف کو این اے 130 سے کامیاب قرار دیا گیا تھا۔ ان کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ فارم 45 کے مطابق وہ کامیاب ہوئی تھیں، تاہم فارم 47 میں نواز شریف کو فاتح قرار دیا گیا۔

سماعت کے دوران نواز شریف کے وکیل بیرسٹر اسد اللہ نے درخواست کی بروقت عدم دائرگی پر اعتراض اٹھایا، جسے ٹربیونل نے تسلیم کر لیا۔

دوسری جانب ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل رانا مدثر کا کہنا ہے کہ اس

پاکستان