اہم ترین

نئے سال کا پہلا مہنگائی بم: ایل پی جی 10 روپے 68 پیسے فی کلو مہنگی

یکم جنوری 2026 سے ایل پی جی کی قیمت میں حیران کن اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کا نوٹیفیکیشن اوگرا نے جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق، ایل پی جی کی فی کلوگرام قیمت میں 10 روپے 68 پیسے اضافہ کیا گیا ہے اور نئی قیمت 219 روپے 68 پیسے فی کلوگرام مقرر کی گئی ہے۔ اس کے نتیجے میں گھریلو صارفین کے لیے ایل پی جی کا ایک سیلنڈر 126 روپے 9 پیسے مہنگا ہو جائے گا۔

اب جنوری 2026 میں گھریلو سیلنڈر کی قیمت 2 ہزار 592 روپے ہو گئی ہے، جو دسمبر 2025 میں 2 ہزار 466 روپے تھی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اضافے سے عام شہریوں کے روزمرہ کے بجٹ پر بڑا اثر پڑے گا، خاص طور پر سردیوں میں جہاں ایل پی جی کی ضرورت زیادہ ہوتی ہے۔

عوامی حلقوں نے قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قیمتوں میں استحکام کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

پاکستان