یوٹیوب پر اپ لوڈ کی گئی ایک سادہ سی ویڈیو نے حیران کن پزیرائی حاصل کی ہے۔ اس ویڈیو میں 10 گھنٹے تک صرف جلتی ہوئی آگ دیکھی اور لکڑی کے چٹخنے کی آواز سنائی دیتی ہے، مگر 2016 میں اپ لوڈ ہونے کے بعد یہ 157 ملین سے زیادہ ویوز حاصل کر چکی ہے اور تخلیق کار نے اندازاً 10 لاکھ ڈالر سے زائد کی کمائی کی ہے۔
فائر پلیس 10 آورز ایچ ڈی نامی اس ویڈیو میں کسی قسم کی دلچسپ یا پیچیدہ ایڈیٹنگ نہیں ۔ عام طور پر یوٹیوب پر ایسے طویل کلپس کو بار بار لوپ میں چلایا جاتا ہے تاکہ ویوز اور اشتہاری آمدنی بڑھائی جا سکے، مگر اس چینل نے گزشتہ دہائی میں صرف یہی ایک ویڈیو اپ لوڈ کی، جس سے اس کی کمائی اور بھی حیران کن بن گئی۔
یوٹیوب کے کچھ اصولوں کے مطابق پارٹنر پروگرام میں شامل ہونے کے لیے کم از کم تین ویڈیوز ہونی چاہیے، مگر یہ قانون صرف 2023 میں نافذ ہوا، اس لیے 2016 میں اپ لوڈ ہونے والی ویڈیو اس پر لاگو نہیں ہوتی۔
یہ معاملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ آپ کو ہمیشہ نیا اور شاندار مواد بنانے کی ضرورت نہیں، بلکہ صرف صارف کی ایک ضروریات کو پورا کرنا کافی ہے۔ ایک سادہ ویڈیو نے دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کی دلچسپی حاصل کر لی ہے اور تخلیق کار کے لیے مالی کامیابی بھی یقینی بنا دی ہے۔











