اہم ترین

نیٹ فلکس کا دباؤ؟ کپِل شرما نے مزاحیہ انداز میں پول کھول دیا

مشہور کامیڈین کپِل شرما ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔ نیٹ فلکس پر نشر ہونے والے شو ’دی گریٹ انڈین کپِل شو‘ کے چوتھے سیزن کے حالیہ ایپی سوڈ میں کپِل نے نہ صرف حاضرین کو ہنسایا بلکہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے دباؤ پر بھی مزاحیہ انداز میں روشنی ڈالی۔ اس ایپی سوڈ میں اداکار کارتک آریان اور اداکارہ اننیا پانڈے اپنی نئی فلم ’تو میری میں تیرا، میں تیرا تو میری‘ کی تشہیر کے لیے پہنچے تھے۔

شو کی شوٹنگ کے دوران جب ناظرین آپس میں گفتگو کرنے لگے تو کپِل نے فوراً موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ مجرا دیکھنے آئے ہو؟ ڈانس کر دوں؟ کام چل رہا ہے، نیٹ فلکس کو ہر منٹ کا حساب دینا پڑتا ہے، دیکھو میسج آ رہا ہے! ۔۔ کپِل کے اس جملے پر اسٹوڈیو قہقہوں سے گونج اٹھا۔

کپِل نے مذاق کے انداز میں بتایا کہ شو کے دوران بھی نیٹ فلکس کی جانب سے مسلسل پیغامات آتے رہتے ہیں، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر مواد کے حوالے سے فنکاروں پر کتنا دباؤ ہوتا ہے۔ اس کے بعد گفتگو کا رخ کارتک آریان کی فٹنس کی جانب مڑ گیا، جہاں کپِل نے ان کے سکس پیک ایبز پر دلچسپ تبصرہ کیا۔

دوسری جانب کارتک اور اننیا کی فلم ’تو میری میں تیرا، میں تیرا تو میری‘ باکس آفس پر خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کر سکی۔ فلم نے بارہویں دن محض تین لاکھ روپے کمائے جبکہ مجموعی کلیکشن تقریباً 32 کروڑ روپے رہا، جو کارتک کی پچھلی فلموں کے مقابلے میں کم سمجھا جا رہا ہے۔

پاکستان