اہم ترین

یہ جوانی ہے دیوانی کے سیٹ پر رنبیراور دیپیکا کا رویہ کیسا تھا؟ حقیقت سامنے آ گئی

بالی ووڈ کی مشہور فلم یہ جوانی ہے دیوانی میں رنبیر کپور اور دیپیکا پڈوکون کی آن اسکرین کیمسٹری کو آج بھی شائقین یاد کرتے ہیں، لیکن فلم کے سیٹ پر دونوں کا باہمی رویہ کیسا تھا؟ اس حوالے سے فلم ’دھورندھر‘ میں ڈونگا کا کردار ادا کرنے والے اداکار نوین کوشک نے دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔

نوین کوشک نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اگرچہ رنبیر اور دیپیکا ماضی میں رومانوی تعلق میں رہ چکے تھے، تاہم فلم کی شوٹنگ کے دوران دونوں انتہائی پروفیشنل نظر آئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سیٹ پر کسی قسم کے ڈرامے یا تلخ رویے کی توقع کر رہے تھے، لیکن ایسا کچھ بھی دیکھنے کو نہیں ملا۔ دونوں اداکار مکمل توجہ کے ساتھ اپنے کام میں مصروف رہتے اور ذاتی معاملات کو سیٹ سے دور رکھتے تھے۔

نوین کے مطابق فلم کی شوٹنگ جسمانی طور پر کافی مشکل تھی، کیونکہ پہاڑی علاقوں اور برفانی مقامات پر کام کرنا پڑا، تاہم اس کے باوجود پورا یونٹ خوشگوار ماحول میں کام کرتا رہا۔ انہوں نے دیپیکا پڈوکون کو اب تک کی سب سے پروفیشنل اداکارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ وقت کی پابند، مکمل تیاری کے ساتھ اور مسکراتے ہوئے سیٹ پر آتی تھیں، نہ کوئی غیر ضروری مطالبات اور نہ ہی کوئی ڈراما۔

رنبیر کپور کے بارے میں نوین نے کہا کہ وہ وقت کے ساتھ نہ صرف ایک بہتر اداکار بنے بلکہ ان میں عاجزی اور دوسروں کے لیے خلوص بھی نمایاں تھا۔ ان کے مطابق رنبیر نے نہ صرف اپنے کام پر توجہ دی بلکہ ساتھی فنکاروں کے کیریئر اور زندگی کے بارے میں بھی دلچسپی لی، جو ایک بڑے اسٹار کے لیے قابلِ تعریف بات ہے۔

پاکستان