ڈیجیٹل دور میں چیٹ جی پیٹی لاکھوں افراد کی روزمرہ زندگی کا اہم حصہ بن چکا ہے۔ ای میل لکھنے سے لے کر مضامین تیار کرنے، آئیڈیاز ڈھونڈنے اور تخلیقی کاموں تک، یہ اے آئی ٹول وقت بچانے میں مدد دیتا ہے۔لیکن جیسے جیسے اس کا استعمال بڑھ رہا ہے، ویسے ہی پرائیویسی اور ڈیٹا سیکیورٹی سے متعلق خدشات بھی سامنے آ رہے ہیں۔
بہت سے صارفین یہ نہیں جانتے کہ چیٹ جی پی ٹی ڈیفالٹ طور پر چیٹ ہسٹری محفوظ کرتا ہے، جس میں ذاتی اور پیشہ ورانہ معلومات شامل ہو سکتی ہیں۔
اچھی خبر یہ ہے کہ اوپن اے ائی اپنے چیٹ جی پی ٹی صارفین کو مکمل اختیار دیتا ہے کہ وہ اپنی چیٹ ہسٹری یا پورا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر سکیں۔
چیٹ جی پی ٹی کا محفوظ ڈیٹا واقعی ڈیلیٹ ہو سکتا ہے؟
چند آسان مراحل پر عمل کر کے آپ اپنی چیٹ ہسٹری یا پورا اوپن اے آئی اکاؤنٹ ختم کر سکتے ہیں اور اپنے ڈیٹا پر کنٹرول واپس حاصل کر سکتے ہیں۔
موبائل فون سے چیٹ جی پی ٹی ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کا طریقہ
چیٹ جی پی ٹی ایپ کھولیں اور اپنے اکاؤنٹ میں لاگ اِن کریں۔ اوپر بائیں کونے میں موجود مینو (☰) پر ٹیپ کریں۔ اپنے پروفائل پر جا کر سیٹنگ کھولیں۔ نیچے اسکرول کر کے ڈیٹا کنٹرولز منتخب کریں۔ ڈیلیٹ اوپن اے آئی اکاؤنٹپر ٹیپ کریں۔
اسکرین پر دی گئی ہدایات کے مطابق تصدیق مکمل کریں۔
کپمیوٹر سے چیٹ جی پی ٹی اکاؤنٹ کیسے ڈیلیٹ کریں؟
کسی بھی ویب براؤزر میں چیٹ جی پی ٹی کی ویب سائٹ کھولیں۔ اپنے اکاؤنٹ میں لاگ اِن کریں۔ نیچے بائیں جانب پروفائل آئیکن پر کلک کریں۔ سیٹنگ کے ذریعے اکاؤنٹ میں جائیں ۔ ڈیلیٹ اکاؤنٹ پر کلک کریں۔ آن اسکرین ہدایات کے مطابق عمل مکمل کریں۔
اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے سے پہلے ضروری باتیں
یہ اچھی طرح سمجھ لیں کہ اکاؤنٹ ڈیلیٹ ہونے کے بعد واپس حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ اگر آپ نے پریمیم سبسکرپشن لی ہے تو اسے الگ سے کینسل کرنا ہو گا۔ اسی ای میل یا فون نمبر سے دوبارہ سائن اپ ممکن نہیں ہو گا۔ تمام اے آئی ایپس سے ڈیٹا حذف کر دیا جائے گا۔ یاد رکھیں کہ مکمل ڈیٹا سرورز سے ختم ہونے میں تقریباً 30 دن لگ سکتے ہیں۔











