پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آسٹریلوی ٹیم کا 17 رکنی اسکواڈ لاہور پہنچ گیا ہے۔ ٹیم آج آرام کرے گی تاکہ کھلاڑی میچ کے لیے تازہ دم رہیں۔
سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹریوس ہیڈ کی قیادت کے امکانات ہیں، کیونکہ باقاعدہ کپتان مچل مارش کو پہلے میچ میں آرام دیا جا سکتا ہے۔ اسی طرح وکٹ کیپر بیٹر جوش انگلس کو بھی ابتدائی میچ میں ریسٹ دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔
یہ فیصلہ ٹیم کے ورک لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت کیا جا رہا ہے، خاص طور پر وہ کھلاڑی جو حال ہی میں بی بی ایل فائنل میں کھیل کر آئے ہیں، تاکہ وہ مکمل طور پر تیار اور فٹ ہوں۔
سیریز کا پہلا میچ کل قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، اور شائقین کرکٹ کو ایک سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔











