اہم ترین

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کیوں ہارے؟ حفیظ سب کی کہانیاں بتائیں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں قومی ٹیم کی شکستوں کی وجوہات سے پردہ اٹھانے کا فیسلہ کرلیا۔ وہ کھلاڑیوں کے میدان سے باہر کارنامے بھی بتائیں گے۔

پاکستان کا دو ماہ طویل آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ دورہ بالآخر مکمل ہوگیا۔ اس میں قومی ٹیم نے آسٹریلیا سے ٹیسٹ میں سیریز میں کلین سوئپ کی خفت اٹھائی جبب کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں چار صفر کی شکست کھائی۔

آسٹریلیا کے دورے کے دوران پہلی مرتبہ منیجمنٹ میں شامل محمد حفیظ اور سینیئر کھلاڑیوں میں شدید نوک جھونک بھی ہوئی۔ ڈسپلن کے لئے انہوں نے کھلاڑیوں پر جرمانے بھی کئے۔ لیکن معاملات حل نہ ہوئے۔

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں پاکستان ٹیم کیوں ہاری؟ ، کس نے کیا گل کھلائے؟، قومی کھلاڑیوں پر کیوں جرمانے لگائے ، رزلٹ مثبت کیوں نہ آئے َ بڑے کھلاڑیوں کی ٹیم میں پوزیشن تبدیل کیوں کئے ، کس کو کیوں آرام اور کیوں ڈراپ کیا ؟

محمد حفیظ نے سارے سوالوں کا جواب دینے اور ساری سچائی قوم کے سامنے لانے کا فیصلہ کرلیا۔۔

ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ وطن واپسی پر جمعے کو لاہور میں نیوز کانفرنس کریں گے ، جس میں وہ سارے سوالات کا جوا دیں گے۔

پاکستان