پاکستان نیوزی لینڈ کو پانچویں ٹی 20 میچ میں ہرا کر وائٹ واش کی خفت سے بچ گیا۔
کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے پانچ ٹی20 میچز کے آخری میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 134 رنز بنائے ۔ جواب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 92 رنز پر ہی آؤٹ ہوگئیی۔
پاکستان کی بیٹنگ
پاکستانی بیٹنگ لائن کی ناقص کارکردگی کا سلسلہ گذشتہ چار میچز کی طرح جاری رہا۔
ٹیم مینیجمنٹ نے اوپنر صائم ایوب کی جگہ حسیب اللہ خان کو ٹیم میں شامل کیا جبکہ اسامہ میر اور صاحب زادہ فرحان کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا تاہم پاکستانی بلے بازوں کی پرفارمنس گزشتہ میچز جیسی ہی رہی۔
محمد رضوان 38 اور فخر زمان 33 رنز بنا کر سرفہرست رہے۔ حسیب اللہ خان صفر، اور بابر اعظم 13 رنز بنا سکے جبکہ صاحب زادہ فرحان نے 19 رنز بنائے۔ عباس آفریدی نے 14 رنز بنائے۔
پاکستانی ٹیم مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنا سکی۔
نیوزی لینڈ 92 رنز پر آؤٹ
یوزی لینڈ کے اننگز شروع ہوئی تو فن ایلن نے حسب عادت حارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے تیزی سے رنز بنانے شروع کیے لیکن دوسری طرف سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
فن ایلن نے 22 رنز بنائے جبکہ ٹم سیفرٹ 19 جبکہ گلین فلپس 26 رنز بنا سکے۔ ان کے علاوہ کوئی بھی کیوی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا اور پوری کیوی ٹیم 17.2 اوورز میں 92 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔