اہم ترین

شہباز شریف نے بلاول کے نواز شریف سے مناظرے کا چیلنج قبول کرلیا

مسلم لیگ ن کے صدف شہباز شریف نے کہا کہ کل ایک سیاسی لیڈر نے نواز شریف کو مناظرہ کا چیلنج دیا، وہ نواز شریف کو اپنے صوبے میں آںے کی دعوت دیں، وہاں صوبے کا معائنہ کریں گے، موازنہ بھی ہو جائے گا اور مناظرہ بھی ہوگا اور آپ کو پتہ بھی لگ جائے گا۔

گزشتہ چند روز سے بلاول بھٹو زرداری نے نواز شریف کو مناظرے کے لئے چیلنج کررہے تھے جس پر اب ن لیگ کا موقف آگیا ہے۔۔

راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف نے راولپنڈی میں میٹروبس چلائی،بچے اور بچیوں کو لیپ ٹاپ دیے، انہوں نے لیاقت باغ میں جو وعدے کیے وہ پورے کیے، نوازشریف کو دوبارہ موقع ملا تو راولپنڈی میں بلیو ٹرین چلائیں گے، راولپنڈی میں بجلی سے چلنے والی بسیں لائیں گے، پبلک ٹرانسپورٹ اور سڑکوں کی حالت بہتر کریں گے۔

صدر ن لیگ نے بلاول بھٹو زرداری کا نام لئے بغیر کہا کہ کل ایک سیاسی لیڈر نے نواز شریف کو مناظرہ کا چیلنج دیا، میں اس لیڈر کو کہنا چاہتا ہوں کہ وہ نواز شریف کو اپنے صوبے میں آںے کی دعوت دیں، وہاں صوبے کا معائنہ کریں گے، موازنہ بھی ہو جائے گا اور مناظرہ بھی ہوگا اور آپ کو پتہ بھی لگ جائے گا۔

شہبباز شریف کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کو لاہور نہ بناؤں تو میرا نام شہبازشریف نہیں، نوازشریف کو ایک بار پھروزیراعظم بنائیں، نوازشریف کے منصوبے گنوانا شروع کروں تو شام ہوجائے گی، کس نے خدمت کی کس نے دھوکا دیا سب کو پتہ ہے۔

پاکستان