مسلم لیگ ن کی فیچ ۤرگنائزر مریم نواز کہتی ہیں کہ شہداء کی یادگاروں پر حملے کرانے والے کے اپنے بچے بیرون ملک میں ہیں،
ایبٹ آباد میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کیا نواز شریف نے قوم سے ایسا وعدہ کیا ہے جو انہوں نے پورا نہیں کیا؟ نواز شریف نے 22، 22 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ختم کی۔
پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ایک جماعت کی پندرہ سال حکومت رہی ہے، اس جماعت کی جس صوبے میں حکومت رہی ہے وہاں اسکولوں میں بچوں کی جگہ مویشی بندھے ہوئے ہیں۔
۔ مریم نواز نے کہا کہ شہداء کی یادگاروں پر حملے کرانے والے کے اپنے بچے بیرون ملک میں ہیں۔ کیا خیبرپختون خوا کو پسماندہ رہنا ہے یا پنجاب کی طرح ترقی کرنا ہے، ایبٹ آباد والوں سوچ سمجھ کر ووٹ دینا ہے،۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ منشور وہ نہیں ہوتا کہ ویب سائٹ پر جاری کر دو اور قوم سے سچے جھوٹے وعدے کرو، آج نواز شریف نے مسلم لیگ ن کا انتخابی منشور لانچ کیا،ہم نے پورا منصوبہ بنالیا ہے، آٹا، چینی، سبزی، دالوں کی قیمتیں کیسے کم کرنی ہیں۔