اہم ترین

میرے ہزاروں خواتین سے تعلقات رہے ہوں گے، جب سلمان خان کا پارہ ہائی ہوگیا

بالی ووڈ کے ‘دبنگ خان’ یعنی سلمان خان اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں وہ بہت کامیاب ہیں لیکن اگر ہم ان کی ذاتی زندگی کی بات کریں تو سلمان خان ابھی تک سنگل ہیں۔ کئی اداکاراؤں کے ساتھ ان کی محبت کی کہانیاں سنی ہیں لیکن کوئی بھی رشتہ زندگی بھر قائم نہ رہ سکا۔ سلمان خان اپنی ذاتی زندگی پر بات کرنا بھی پسند نہیں کرتے، اسی لیے ایک بار صحافی کے سوال پر وہ بہت غصے میں آگئے تھے۔

یہ بات 1990 کی دہائی کی ہے۔ جب سلمان خان کا سنگیتا بجلانی سے بریک اپ ہوا تھا۔ سلمان کا کریئر سیٹ تھا لیکن انہیں اپنی ذاتی زندگی میں مسائل کا سامنا تھا۔ ایسے میں وہ اپنی ذاتی زندگی سے جڑے ایک سوال پر کافی برہم ہوگئے۔

میگزین سے انٹرویو کے دوران جب صحافی نے سنگیتا بجلانی سے متعلق سوال پوچھا تو سلمان غصے میں آگئے۔ سلمان نے کہا کہ ‘میری ذاتی زندگی صرف میری ہے۔ میں کسی کو اس میں مداخلت کی اجازت نہیں دیتا۔ میرے ہزاروں خواتین سے تعلقات ہوں گے لیکن میں نے کبھی کسی کو اکیلا نہیں چھوڑا اور اپنے ہر رشتے کو نبھانا ہے۔

اس انٹرویو کے دوران جب ان کی شادی کے حوالے سے سوال اٹھایا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ اگلے دو سال تک شادی نہیں کریں گے، کیونکہ وہ اپنا کیرئیر بنانے میں مصروف ہیں۔ 1990 کی دہائی میں سلمان خان نے کئی سپر ہٹ فلمیں دیں جن میں ساجن، صنم بے وفا، انداز اپنا اپنا، بیوی نمبر ون اور ہم دل دے چکے صنم جیسی فلمیں شامل ہیں۔

پاکستان