اہم ترین

ٹریفک میں پھنسی دلہن گاڑی سے اتر کر بس پر شادی ہال پہنچ گئی

دنیا کا کوئی ملک ایسا نہین جہاں شہروں میں ٹریفک جام نہ ہوتا ہو اور اگر آپ کسی خاص جگہ جانے کے لیے نکلیں اور ٹریفک جام مین پھنس جائیں تو سارا موڈ ہی خراب ہوجاتا ہے۔۔ لیکن اگرسوچیں کہ آپ کی شادی ہورہی ہو اور آپ گاڑی میں کئی گھنٹوں سے بیٹھیں ہوں تو کیا کریں گے۔۔ ایک دلہن نے ایسا کیا کہ سوشل میدیا پر اس کی دھوم مچ گئی۔۔

سوشل میڈیا پر بھارتی دلہن کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔۔ سجی دھجی یہ دلہن اپنے گھر والوں کے ساتھ میٹرو (پبلک ٹرانسپورٹ) سے شادی ہال پہنچی۔۔

جب دلہن گاڑی میں شادی کے منڈپ پہنچنے کے لیے نکلی تو بنگلورو ٹریفک نے اسے اس طرح روکا کہ اسے لگا کہ وہ (شادی کے شبھ مہورت) وقت پر نہیں پہنچ پائے گی، جس پر میٹرو میں سوار ہوئی اور وقت سے پہلے شادی ہال پہنچ گئی۔

وائرل ہوئی ویڈیو میں دلہن کو میٹرو مرکزی دروازہ پار کرتے اور میٹرو پر سوار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی اس پر طرح طرح کمنٹس ۤنے لگے۔ کچھ کے لئے یہ بہت زربدست اقدام تھا تو کسی نے لڑکی کو ’ہوشیار دلہن‘ قرار دے دیا۔

پاکستان