بالی ووڈ کی کئی ایسی فلمیں ہیں جنہوں نے باکس آفس پر تاریخ رقم کی۔ ان میں سے کچھ فلمیں ایسی ہیں جو پہلے کسی اور اسٹار کو آفر ہوئی تھیں اور ان کے مسترد ہونے کے بعد کسی اور ہیرو نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ جس کے بعد یہ فلم سپرہٹ ثابت ہوئی۔ ایسی ہی ایک فلم بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان نے بھی کی تھی جس کا شمار ان کے کیرئیر کی کامیاب ترین فلموں میں ہوتا ہے۔
فلم ہم آپ کے ہیں کون 1994 میں ریلیز ہوئی تھی، اس فلم نے کمائی کے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے تھے۔ 6 کروڑ روپے سے بننے والی اس فلم نے اپنے وقت میں 120 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔۔
بلاک بسٹر فلم ہم آپ کے ہیں کون کے لیے سلمان خان میکرز کی پہلی پسند نہیں تھے۔ اس سے پہلے یہ فلم ایک اور اداکار کو آفر کی گئی تھی جس سے انہوں نے انکار کر دیا تھا اور اس کے بعد جب سلمان کو فلم ملی تو وہ سپر اسٹار بن گئے۔
دراصل سلمان خان فلم بنانے والوں کی پہلی پسند نہیں تھے۔ یہ فلم سب سے پہلے عامر خان کو آفر ہوئی تھی۔ لیکن انہوں نے فلم کو مسترد کر دیا۔ بتایا گیا کہ عامر کو فلم کا اسکرپٹ پسند نہیں آیا۔ اس کے بعد سلمان خان سے رابطہ کیا گیا اور انہوں نے اس کے لیے رضامندی ظاہر کی۔ فلم میں سلمان خان کے ساتھ مادھوری ڈکشٹ کو مرکزی کردار میں کاسٹ کیا گیا تھا۔ جب یہ فلم ریلیز ہوئی تو لوگوں نے اسے بہت پسند کیا اور اس نے نئے ریکارڈ بنائے۔یہ فلم سلمان خان کے کیرئیر کو بھی نئی بلندیوں پر لے گئی۔











