بالی ووڈ کی 90 کی دہائی کا ایک گیت “ایک مچھر سالا آدمی کو ہیجڑا بنادیتا ہے” خاصا مقبول ہے۔ لیکن آسٹریلیا میں ایک کاتون رپورٹ کو مچھر نے اتنا تنگ کیا کہ وہ لائیو نشریات کے دوران خود کو ہی تھپڑ مار بیٹھیں۔
ان دنوں انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک ٹی وی اینکر لائیو شو کے دوران اچانک خود کو تھپڑ مارنا شروع کر دیتی ہے۔ جب سے یہ ویڈیو سامنے آئی ہے، ٹی وی اینکر کے اس رویے کا مسلسل مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی لوگ یہ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ اس طرح کسی کے منہ پر تھپڑ مارنے کی وجہ کیا ہے؟ تاہم بعد میں ٹی وی اینکر کی جانب سے خود کو تھپڑ مارنے کی وجہ بھی سامنے آگئی۔
آسٹریلوی رپورٹر نے لائیو شو کے دوران خود کو تھپڑ مارنے کی وجہ خطرناک مچھر بتائی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ رپورٹر کے چہرے پر مچھر اڑ رہا تھا۔ اسے بھگانے کی کوشش میں اس نے خود کو تھپڑ مار دیا۔
ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون رپورٹر کا نام اینڈریا کروتھر بتایا جاتا ہے جو آسٹریلیا کے ٹوڈے شو میں کام کرتی ہے۔
حال ہی میں اینڈریا برسبین میں سیلاب کی رپورٹنگ کرنے گراؤنڈ پر گئی تھیں۔ اس دوران جیسے ہی وہ لائیو آن ائیر ہوئی تو اچانک اس کے چہرے پر مچھر آ گیا جس کے بعد اس نے مچھر کو بھگانے کی کوشش کی لیکن غلطی سے خود کو تھپڑ مار لیا۔ لائیو شو کے دوران یہ غلطی کیمرے میں قید ہوگئی جس کی ویڈیو اب انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہے۔
ویڈیو دیکھنے والے صارفین اس پر طرح طرح کے ردعمل دیتے ہوئے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ انہوں نے اپنے انسٹاگرام پیج پر اپنے ساتھیوں کے مضحکہ خیز تبصروں کے ساتھ ویڈیو شیئر کی۔











