دنیا بھر میں ٹیک کی دنیا کی صف اول کمپنی سام سنگ نے اپنے اسمارٹ ٹی وی میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے ان میں گوگل اسسٹنٹ سپورٹ ختم کردی ہے۔۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سام سنگ نے اپنے سمارٹ ٹی وی میں گوگل اسسٹنٹ کا فیچر چار سال قبل یعنی 2020 سے ہی فراہم کرنا شروع کیا تھا اور اب سام سنگ نے خاموشی سے گوگل اسسٹنٹ فیچر کو اپنے 2023 ٹی وی لائن اپ سے ہٹا دیا۔
گزشتہ کچھ ماہ سے سوشل میڈیا پر سام سنگ اسمارٹ ٹی وی میں گوگل اسسٹنٹ کے لیے سپورٹ کے خاتمے کی خبریں گرم تھیں ۔ اب سام سنگ نے باضابطہ طور پر اس کی تصدیق کردی ہے۔۔
یکم مارچ سے سام سنگ کے 2021 اور 2022 میں تیار کردہ اسمارٹ ٹی وی کے علاوہ 2020 کے 8K ، 4K QLED ، کرسٹل یو ایس ڈی ٹی وی اور لائف اسٹائل ٹی وی پر گوگل اسسٹنٹ سپورٹ نہیں رہے گی۔۔
سام سنگ نے اپنے ٹی وی سے گوگل کے اس فیچر کو ہٹانے کی کوئی خاص وجہ نہیں بتائی تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ کمپنی نے ایسا فیصلہ گوگل کی پالیسی میں تبدیلی کی وجہ سے کیا ہے۔
سام سنگ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کمپنی نے یہ فیصلہ گوگل کی پالیسی میں تبدیلی کے بعد کیا ہے۔ اب ناظرین سام سمنگ ٹی وی گوگل اسسٹنت کے بجائے وائس اسسٹنٹ کے دیگر ٹولز استعمال کر سکتے ہیں۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ گوگل نے اپنے وائس اسسٹنٹ فیچر میں کئی تبدیلیاں کی ہیں۔ گوگل نے حال ہی میں گوگل اسسٹنٹ سے 17 فیچرز ہٹا دیے تھے، کیونکہ کمپنی کا کہنا تھا کہ زیادہ تر صارفین ان فیچرز کو استعمال نہیں کرتے۔
اگر آپ کے پاس سام سنگ اسمارٹ ٹی وی ہے، یا آپ سام سنگ ٹی وی خریدنے والے ہیں اور وائس اسسٹنٹ فیچر کے بارے میں پریشان ہیں، تو ایسا مت سوچیں۔ آپ Samsung کی پہلے سے انسٹال کردہ وائس اسسٹنٹ کی خصوصیات جیسے Amazon Alexa، یا Samsung Bixby استعمال کر سکتے ہیں۔











