ایران نے اپنے دو نئے فضائی دفاعی نظام کی رونمائی کی ہے ۔ جسے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر انتہائی اہم قرار دیا جارہا ہے۔۔
ایران کے سرکاری میڈیا اور فرانسیہسی خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ہفتے کے روز ایران نے اینٹی بیلسٹک میزائل سسٹم “ارمان” اور “ارمان” اینٹی بیلسٹک میزائل سسٹم اور ہائی ایلٹیٹیوڈ ایئر ڈیفنس سسٹم “آذرخش” کی رونمائی کی۔ اس موقع ہر ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل محمد رضا آشتیانی بھی موجود تھے۔
ایران نے اپنے نئے دفاعی نظام اس وقت منظر عام پر لایا ہے جب اسرائیلی حکومت کی فلسطین میں جارحیت پانچویں مہینے میں داخل ہوگئی ہے اور خطے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔۔
ایرانی وزیر دفاع محمد رضا آشتیانی نے تقریب کے دوران بتایا کہ ارمان میزائل سسٹم 180 کلومیٹر تک اپنے ہدف کی نشاندہی اور 120 کلومیٹر کے فاصلے تک انہیں نشانہ بنا کر تباہ کر سکتا ہے۔
ارمان میزائل سسٹم بیک وقت 6 اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے جبکہ آزرخش دفاعی نظام کو گاڑیوں پر نصب کرکے بھی مخٹلف مقامات پر ۤسانی سے لایا اور لے جایا جاسکتا ہے۔
اے ایف پی نے ایرانی میڈیا کے حوالے سے مزید کہا کہ آزرخش دفاعی نظام اپنے ہدف کا پتہ لگانے کے لیے ریڈار، الیکٹرو آپٹیکل سسٹم اور تھرمل سیکرز کا استعمال کرتا ہے۔











