بالی ووڈ سپر اسٹار عمار خان کی فلم دنگل مین ان کی بیٹی ببیتا پھوگاٹ کے بچپن کا کردار نباھنے والی اداکارہ سوہاسنی بھٹناگر صرف 19 برس کی عمر میں چل بسیں۔۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 19 سالہ سہانی کی کچھ دن پہلے ٹانگ میں فریکچر ہوا تھا۔ اس کے لیے وہ دوائیاں لے رہی تھی۔ دواؤں نے مبینہ طور پر منفی اثرات مرتب کیے جس کے نتیجے میں ان کے جسم میں پانی بھر گیا۔
سویاسنی کا بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں علاج ہو رہا تھا۔ جہاں وہ چل بسیں۔۔
دنگل میں کام کرنے سے پہلے سہانی نے مختلف ٹیلی ویژن اشتہارات میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا لیکن پھر تعلیم مکمل کرنے کے لیے اداکاری عارضی طور پر چھوڑ دی تھی۔
اداکار عامر خان نے سوہاسنی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔۔ ایکس پر کی گئی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ سہانی کی موت کی خبر سن کر شدید دکھ ہوا۔ ہم ان کی والدہ پوجا جی اور تمام خاندان کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ سہانی بہت باصلاحیت اور ٹیم پلیئر تھیں۔ ان کے کردار کے بغیر دنگل مکمل نہ ہوتی۔











