اہم ترین

عشق اور شراب کے گلوکار پنکج ادھاس نہیں رہے

عشق اور شراب کے موضوع کو خوبصورت انداز میں پیش کرنے والے عظیم بھارتی گلوکار پنکج ادھاس 72 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔۔

پنکج ادھاس ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں گزشتہ کئی دنوں سے زیر علاج تھے۔ ان کے انتقال کی اطلاع ان کی بیٹی نایاب ادھاس نے سوشل میڈیا کے ذریعے دی ہے۔

اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نایاب ادھاس نے لکھا، ‘انتہائی دکھ کے ساتھ یہ بتانا پڑ رہا ہے کہ پدم شری پنکج ادھاس کا طویل علالت کے باعث 26 فروری کو انتقال ہو گیا’۔

پنکج ادھاس غزل کی دنیا کے بڑے ناموں میں سے ایک تھے۔ انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور غزل گلوکار 1980 میں آہت نامی غزل کے البم سے کیا۔ اس کے بعد انہوں نے کئی البمز کے لیے غزلیں گائیں، لیکن پنکج ادھاس کو ان کی اصل پہچان فلم نام سے ملی۔ اس فلم میں پنکج ادھاس کی غزل ‘چھٹی آئی ہے’ نے انہیں شہرت بخشی۔

ان کی گائی غزلوں کے کروڑوں مداح ہیں۔ آخری بار پنکج ادھاس نے اپنی آواز 2016 کی فلم دل تو پاگل ہے کے لیے دی تھی۔

پاکستان