بھارت میں اظہار محبت کے لئے ایک عاشق نے اپنے ہونٹوں کے اندرونی حصے پر اپنی محبوبہ کا نام لکھالیا ۔۔
کہا جاتا ہے کہ محبت اندھی ہوتی ہے۔ کسی کی محبت میں گرفتار انسان یہ بھی نہیں سمجھ سکتا کہ کیا صحیح ہے اور کیا غلط۔ ۤایسے ہی ایک عاشق کی ایک ویڈیو ان دنوں وائرل ہو رہی ہے اور سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کر رہی ہے، جس میں ایک شخص نے اپنی گرل فرینڈ کا نام ایسی جگہ لکھوا دیا جس پر یقین کرنا مشکل ہے۔
ابھیشیک سیپکل نامی ایک انسٹاگرام صارف نے یہ ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص نچلے ہونٹ کے اندرونی حصے پر اپنی گرل فرینڈ کا نام ٹیٹو کرواتا ہے۔ ان کے ہونٹوں پر امرتا لکھا ہوا نظر آتا ہے۔
انسٹاگرام پر یہ ویڈیو 80 لاکھ سے زائد بار دیکھی جا چکی ہے اور لوگ اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔
ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘بریک کے بعد منہ مت کھولیں۔’ ایک اور صارف نے لکھا، ‘یہ جنون ہے، محبت نہیں۔’ ت
یسرے صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا، ‘وہ ہوشیار ہے، اگر بریک اپ ہوا تو شادی کے بعد بیوی نہیں مل سکے گی۔’ ایک اور نے لکھا، ‘اگر آپ گٹکا کھائیں گے تو سب کچھ غائب ہو جائے گا۔’