سعودی عرب میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ حرم میں ’ لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ ‘ کے علاوہ کوئی نعرہ یا صدا کسی صورت قابل قبول نہیں۔۔
سعودی ویب سائیٹ الاخبار کے مطابق خانہ کعبہ (مسجد الحرام) کے امام شیخ السدید نے ایک تقریب کے دوران خطابب میں کہا کہ حرمین شریفین میں امن وامان کی گہری دینی جڑیں ہیں۔۔ امن و امان اور حرم ایک دوسرے سے مربوط ہیں۔
انہوں نے کہا حرمین شریفین صرف اور صرف عبادت کی جگہ ہے، یہ نعروں اور شور شرابے کی جگہ نہیں۔۔یہاں عبادت کے علاوہ کوئی اور کام نہیں کیا جاسکتا۔
شیخ السدیس نے کہا کہ زائرین حرمین شریفین عبادت کے لیے آتے ہیں، انہیں چاہیے کہ اسی میں اپنا وقت گزاریں۔ وہ جذبات میں آ کر مسجد حرام، مسجد نبویﷺ یا کسی دوسرے مقدس مقامات میں عبادت کے علاوہ کسی اور چیز میں اپنا وقت صرف نہ کریں۔
امام کعبہ کا کہنا تھا کہ حرمین انتظامیہ نے زائرین کے لیے روحانی اور پر امن ماحول مہیا کر رکھا ہے تاکہ بندہ اپنے خالق سے تعلق قائم کرسکے، اس لیے زائرین کو دنیاوی أمورمیں نہیں الجھنا چاہیے۔ حرمین شریفین میں تلبیہ کے علاوہ کوئی اور نعرے اٹھانے والوں کے ساتھ سکیورٹی اہلکار سختی سے نمٹنے کے لیے ہر وقت مستعد ہیں۔