اہم ترین

اب ایکس پر تصاویر اور ویڈیوز کے ساتھ لکھ سکتے ہیں لمبے لمبے مضامین

ایلون مسک کی جانب سے ایکس (سابق ٹوئٹر) کا چارج سنبھالنے کے بعد اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مسلسل نئے اور منفرد تجربات کئے جارہے ہیں۔ اس بار اس نے ایک اور تجربہ کیا ہے جس کے تحت اب صارفین ایکس (پرانا نام ٹویٹر) پر طویل مضامین بھی لکھ سکیں گے۔

دنیا بھر میں بہت سے صارفین کا مسئلہ یہ رہا ہے کہ انہیں ایکس پر طویل مواد والی پوسٹ شیئر کرنے کا موقع نہیں ملتا۔ اگر انہیں لمبی پوسٹ کرنی ہے تو انہیں ایکس کی پوسٹ میں تھریڈز کو ملا کر بہت سی مختلف پوسٹس کرنی پڑتی ہیں۔ ایلون مسک نے اس مسئلے کا حل تلاش کر لیا ہے۔

نئے فیچر کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے کمپنی نے کہا ہے کہ اب صارفین ایکس پر طویل مواد کے ساتھ آرٹیکل پوسٹ کر سکیں گے۔ ان مضامین میں بھی صارف بہت سے ٹیکسٹ فارمیٹس جیسے ہیڈ لائن اور سب ہیڈ لائن کے ساتھ ساتھ بولڈ، اٹالک، اسٹرائیک تھرو، بلٹ پوائنٹ اور نمبر لسٹ استعمال کر سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ صارفین X پر لکھے گئے آرٹیکلز میں تصاویر، ویڈیوز یا کسی بھی لنک کو بھی منسلک کر سکیں گے۔ ایکس کا یہ فیچر کافی حد تک ورڈپریس اور لنکڈ ان سے ملتا جلتا ہے، جس پر صارفین اسی طرح کے مضامین پوسٹ کرنے کے قابل ہوتے ہیں۔

مضمون کے پوسٹ ہونے کے بعد آپ کو ایک نئے ٹیب میں پروفائل کے ساتھ ساتھ اپنے فالوورز کے پروفائلز بھی نظر آئیں گے۔ لوگوں کے لیے ایکس پر ایک پوسٹ مائیکرو بلاگنگ پوسٹ سے مختلف آئیکن اور لے آؤٹ کے ساتھ نظر آئے گی۔ تاہم یہ فیچر صرف پریمیم صارفین ہی کے لیے دستیاب ہے

پاکستان