بہت سے بچے اپنے غصے پر قابو نہیں رکھ پاتے۔ ایسے حالات میں والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پر سکون رکھیں۔۔
والدین اکثر بچے کے تمام مطالبات پورے کر تے ہیں جس سے وہ ضدی ہوجاتے ہیں۔ بچوں کوو لگتا ہے کہ کچھ ڈرامہ کرنے کے بعد ان کے تمام مطالبات پورے ہو سکتے ہیں۔
جب بچہ غصے میں ہو تو کوئی ردعمل ظاہر کرنے سے گریز کریں۔ بچوں کے غصے کو پرسکون کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان کے ساتھ سختی کے بجائے پرسکون انداز میں بات کریں
اگر آپ بھی بچوں پر غصہ کرتے ہیں تو آپ ان کے غصے کو کنٹرول کرنا سیکھنے میں ان کی مدد نہیں کر پائیں گے، بلکہ ان کے غصے کی سطح مزید بڑھ سکتی ہے۔
اگر آپ کا بچہ چھوٹا اور ضدی ہے تو آپ اسے پرسکون کرنے کے لیے گلے لگائیں اور پیار سے بات کریں۔
اگر بچہ بڑا ہو گیا ہے اور آپ اس کے غصے پر قابو پانا چاہتے ہیں تو اس کے ساتھ وقت گزاریں، اس سے بات کریں اور اسے پرسکون ہونے کا موقع دیں۔