رویت ہلال کمیٹی نے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا۔
رمضان کا چاند دیکھنے کےلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور کے چارسدہ روڈ پر اوقاف ہال میں ہوا۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں کمیٹی کے ارکان، محکمہ موسمیات، اسپارکو، وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک تھے۔
سعودی عرب سمیت خلیجی ریاستوں میں آج پہلا روزہ ہوچکا تاہم مشرقی ایشیائی اور یورپی ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز بھی پاکستان کے ساتھ ہی ہورہا ہے۔











