بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ایک شخص نے انڈوں کا سالن نہ بنانے پر اپنی گرل فرینڈ کو قتل کردیا۔۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی پولیس کو 13 جنوری کو پالم ویہار کے سیکٹر ون میں ایک زیرِ تعمیر گھر میں ایک خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی۔ عورت کو اینٹ اور ہتھوڑی سے قتل کیا گیا تھا۔
تفتیش کے دوران عورت کی شناخت 32 سالہ انجلی کے نام سے ہوئی۔ جو اسی علاقے مٰں اپنے بوائے فرینڈ للن یادو نامی شخص کے ساتھ رہتی تھی۔
پولیس نے سرائے کالے خان سے للن یادو کو گرفتار کیا جس نے تفتیش کے دوران ہی اپنی گرل فرینڈ کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔۔
پالم ویہار کے اسسٹنٹ کمشنر پولیس نوین شرما نے میڈیا کو بتایا کہ للن یادو بہار کا رہائشی ہے۔ گزشتہ برس اس کی بیوی مر گئی ۔ جس کے بعد وہ نئی دہلی آگیا۔ جہاں اس کی ملاقات انجلی سے ہوئی۔دونوں 6 مہینوں سے ساتھ رہتے تھے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ 12 جنوری کو لللن انجلی کو قتل کرکے فرار ہوگیا۔ جو اب حراست میں ہے۔
للن نے اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ 12 جنوری کو اس نے شراب پی رکھی تتھی۔ گھر پر اس نے انجلی کو انڈوں کا سالن بنانے کو کہا ۔ انجلی کے انکار پر جھگڑا ہوگیا۔ اس نے نشے کی حالت میں انجلی کو قتل کردیا۔ ہوش آیا تو انجلی مر چکی تھی۔ پولیس نے تمام ریکارڈ عدالت میں پیش کردیا ہے۔











