اہم ترین

ضمانت کی درخواستیں: عمران خان کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد کی ماتحت عدالت نے عمران خان اور ان کی اہلیہ کو مختلف مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

عمران خان کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ ترنول،رمنا، سیکرٹریٹ،کوہسار اور کراچی کمپنی میں مجموعی طور پر 6 جبکہ بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ کوہسار میں توشہ خانہ جعلی رسیدوں کا مقدمہ درج ہے۔

ان مقدمات میں دونوں شخصیات کی ضمانتوں کی درخواستیں اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا کے روبرو زیر سماعت ہیں۔

12 مارچ کو درخواستوں پر سماعت کے دوران عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل سے وڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگوانے کا حکم دیا گیا تھا ۔ جس کی تعمیل نہیں ہوئی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی دونوں کو 4 اپریل کو ہر صورت عدالت میں پیش کرنے کا بھی حکم دے دیا گیا ہے۔

پاکستان