اہم ترین

آپ سیڑھیاں چڑھتے تھکن محسوس کر تے ہیں تو اپنے دل کی خبر لیں

اگر آپ کو سیڑھیاں چڑھتے ہوئے سانس لینے میں دشواری یا پسینہ آتا ہے یا تھکاوٹ محسوس ہوتی ہے تو آپ کو محتاط رہنا چاہیے۔ کیونکہ یہ دل سے متعلق امراض کی علامات ہیں۔

ماہرین کے مطابق چند سیڑھیاں چڑھنے کے بعد اگر آپ کو سینے میں درد محسوس ہوتا ہے یا دل میں دباؤ محسوس ہوتا ہے یا پسینہ آتا ہے یا چکر آتے ہیں تو اسے بالکل نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ کیونکہ اس سے دل کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور جان لیوا بھی ہو سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس سے باآسانی جانچا جا سکتا ہے کہ دل ٹھیک کام کر رہا ہے یا نہیں۔ اگر آپ اچانک سیڑھیاں چڑھتے ہیں اور سانس لینے میں تکلیف محسوس کرنے لگتے ہیں تو یہ عادت سے ہٹ کر ایسا کرنے کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔ ایسی حالت میں ضروری نہیں کہ آپ کا دل ناکارہ ہو۔ اس لیے بھاری یا نئی ورزش کرنے سے پہلے جسم کو پوری طرح تیار کر لینا چاہیے۔اس سے جسم اور دل پر براہ راست دباؤ نہیں پڑتا۔

ہر روز تیز چلیں۔

ڈاکٹر نے بتایا کہ دل کی صحت برقرار رکھنے کے لیے روزانہ 30 منٹ ورزش کرنی چاہیے۔ اگر آپ بھاگتے ہیں یا چلتے ہیں تو اپنی رفتار تیز رکھیں۔ روزانہ 10 ہزار قدم چلنے سے دل مکمل طور پر صحت مند ہو جاتا ہے۔

جسمانی سرگرمیاں کریں

ماہرین صحت کے مطابق اگر آپ جم نہیں جانا چاہتے اور صبح ورزش نہیں کر پا رہے تو کوئی حرج نہیں۔ اگر آپ ڈانس جانتے ہیں تو آپ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کھیلوں میں حصہ لے کر آپ اپنے جسم اور دل کو فٹ رکھ سکتے ہیں۔

کمزور دل کی پہچان کیسے کی جائے

اگر سیڑھیاں چڑھتے وقت دل میں دباؤ ہو، پسینہ آتا ہو، چکر آتا ہو، سینے میں درد ہو یا سانس کی تکلیف ہو تو سمجھ لیں کہ دل کمزور ہو گیا ہے۔ ایسی حالت میں آپ کو ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے اور اپنے دل کا معائنہ کروانا چاہیے۔ اگر ان میں سے کوئی علامت نہ ملے اور صرف سیڑھیاں چڑھنے سے سانس تیز ہو جائے تو اس کا مطلب ہے کہ دل صحت مند ہے۔

انتباہ: کسی بھی تجویز پر عمل کرنے سے متعلقہ مسئلے کے ماہر داکٹر سے مشورہ کرنا چاہیے۔

پاکستان