اہم ترین

سلامتی کونسل میں بالآخر غزہ میں اسرائیلی کارروائیاں بند کرنے کی قراداد منظور

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ میں لڑائی بند کرنے کی قرارداد منظور کرلی ہے تاہم اس موقع پر امریکا نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

چند روز قبل امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں لڑائی بند کرنے کی قرارداد پیش کی تھی۔۔ جسے روس اور چین نے ویٹو کردیا تھا۔

اسرائیلی نواز امریکی قرارارداد کی منظوری میں ناکامی کے بعد سلامتی کونسل کے ارکان ملکوں نے قرارداد کا نیا مسودہ تیار کیا۔ جس کی کونسل کے 15 میں سے 14 ارکان نے منظوری دے دی۔ امریکا نے ووٹنگ میں حصہ نہییں لیا۔

منظور کی گئی قرارداد میں غزہ کی پٹی کے پورے علاقے میں شہریوں کے تحفظ کے لیے انسانی امداد کی رسائی کو بڑھانے اور مضبوط بنانے کی فوری ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ امداد کی فراہمی کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو ختم کرنے کے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا گیا ہے۔

قرارداد میں حماس پر زور دیا گیا ہے کہ وہ سات اکتوبر کے حملے کے یرغمالیوں کو رہا کریں۔

دوسری طرف اقوام متحدہ میں امریکی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے منظور کی گئی قراراداد کا متن خطے میں حساس سفارت کاری کی حمایت کرنے میں ناکام قرار دیا ہے۔

پاکستان