اہم ترین

سوشل میڈیا پر جھوٹے تبصرے کرکے ڈالر کمائے جاتے ہیں: چیف جسٹس پاکستان

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ یو ٹیوب اور سوشل میڈیا پر جوجتنا زیادہ جھوٹ بولے گا ، اتنا ہی سوشل میڈیا پر بکے گا، جھوٹے تبصرے کرکے ڈالر کمائے جاتے ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے صحافیوں کو ایف آئی اے کے نوٹسز کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔

چیف جسٹس نے سوال کیا کہ حیدر وحید والی درخواست کا کوئی پٹیشنرعدالت میں ہے؟ بیرسٹر صلاح الدین نے کہا کہ حیدر وحید میڈیا ریگولیشن سے متعلق اپنی درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ حیدر وحید کی پٹیشن آزادی اظہار کو یقینی بناتی یا مزید روکتی ہے؟ 2022 سے یہ درخواست کس بنیاد پردائر تھی، کیا ان کامقصد پورا ہو گیا؟

جستس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ میڈیا میں بڑی منتخب رپورٹنگ ہوتی ہے، اب یہ رپورٹ نہیں ہو گا کہ یہ 6 درخواست گزار غائب ہو گئے، اسی لیے ہم نے کہا کہ ہم اپنا یوٹیوب چینل چلائیں گے۔کہا گیا میری اہلیہ فل کورٹ میٹنگ میں میرے ساتھ بیٹھی ہوئی تھیں،کیا ہم سارا دن بیٹھ کر وضاحتیں جاری کرتے رہیں؟۔

پاکستان