دنیا بھر میں ایپل کے صارفین ایپل کی اگلی آئی فون سیریز یعنی آئی فون 16 سیریز کا انتظار کر رہے ہیں۔ اس فون کی بیٹری کی تفصیلات لیک ہو گئی ہیں۔۔
ایپل فون صارفین ہر سال ایپل کی نئی آئی فون سیریز کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔ 2024 میں ایپل آئی فون 16 سیریز لانچ کرنے جا رہا ہے۔ فون کے ویریئنٹس کی تفصیلات سوشل میڈیا پر پھیلنا شروع ہو گئی ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس اور ویبو پر چینی وی لاگر مججن بو نے آئی فون 15 اور آئی فون 16 کی بیٹری کا موازنہ کیا ہے۔
جس کے مطابق آئی فون 15 کے بیس ویرینٹ میں 3,349 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے، اور آئی فون 16 کے بیس ویرینٹ میں 3,561 ایم اے ایچ کی بیٹری ہوسکتی ہے
مججن بو نے آئی فون 15 کے پلس ویرینٹ میں 4,383 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے جب کہ آئی فون 16 کے پلس ویرینٹ میں 4,006 ایم اے ایچ کی بیٹری ہوسکتی ہے۔
اسی طرح آئی فون 15 کے پرو ویرینٹ میں 3,274 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے لیکن آئی فون 16 پرو میں 3,355 ایم اے ایچ کی بیٹری ہوسکتی ہے۔
آئی فون 15 کے پرو میکس ویرینٹ میں 4,422 ایم اے ایچ کی بیٹری رکھی گئی ہے تاہم آئی فون 16 پرو میکس میں 4,676 ایم اے ایچ کی بیٹری ہوسکتی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ آئی فون 16 سیریز کے پلس ماڈل میں آئی فون 15 پلس سے چھوٹی جبکہ آئی فون 16 کے باقی تمام ماڈلز میں پرانے آئی فون سے بڑی بیٹری ہوگی ۔











