2024 میں ستمبر کے مہینے میں بالی ووڈ کی ‘مستانی’ یعنی دیپیکا پڈوکون ماں بنیں گی۔ دونوں اداکار رنویر سنگھ اور دیپیکا اس لمحے کا تجربہ کرنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ جہاں زیادہ تر اداکارائیں حمل کے دوران مکمل آرام کرنے پر توجہ مرکوز کرتی ہیں وہیں اداکارہ دپیکا پڈوکون حمل کے دوران بھی مسلسل کام کر رہی ہیں۔
حال ہی میں روہت شیٹھی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’سنگھم اگین‘ کے سیٹ سے دپیکا پڈوکون کی کچھ تصاویر لیک ہوئی ہیں، جس میں وہ پولیس افسر کے لباس میں نظر آرہی ہیں اور اداکارہ نے اپنے بالوں کو باندھ رکھا ہےاور چشمہ بھی پہن رکھا ہے۔
فروری میں اپنے حمل کا اعلان کرنے کے بعد مداح بھی دپیکا پڈوکون کو کام کرتے دیکھ کر حیران ہیں۔ دیپیکا نے ‘سنگھم اگین’ میں شکتی شیٹی کا کردار ادا کیا ہے، اس فلم میں اجے دیوگن، رنویر سنگھ، اکشے کمار اور کرینہ کپور بھی ہیں۔ اس سے قبل دیپیکا اور روہت نے ایک پوسٹر شیئر کیا تھا جس میں دیپیکا شکتی کے کردار میں جھومتی ہوئی نظر آ رہی تھیں۔ فلم میں ارجن کپور نے ولن کا کردار ادا کیا ہے۔
بالی ووڈ کے اس مقبول جوڑے نے اپنے گھر ننھے مہمان کی آمد سے آگاہ کرنے کے کئے ایک پوسٹ شیئر کی تھی۔ جس میں ستمبر 2024 لکھ کر بچوں کے جوتے اور کپڑے دکھائے گئے تھے۔ اس کے بعد دیپیکا اور رنویر نے گجرات کے جام نگر میں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے پہلے کی تقریب میں بھی شرکت کی۔ رنویر نے وہاں مذاق میں یہ بھی کہا کہ انہیں یقین نہیں آرہا تھا کہ وہ باپ بننے والے ہیں۔