اہم ترین

انٹیلی جنس ایجنسیوں کی درخواست پر ایکس بند کیا گیا: وزارت داخلہ

وزارت داخلہ نے سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ (ٹوئٹر) کی بندش کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا ہے کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کی درخواست پر ’ایکس‘ کو بند کیا گیا۔

ملک میں سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ (ٹوئٹر) کی بندش کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالتی حکم پر وزارت داخلہ نے ایکس کی بندش کی وجوہات پر اپنی رپورٹ پیش کی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شدت پسندانہ نظریات اور جھوٹی معلومات پھیلانے کے لئے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے۔ چند شرپسند عناصر ملک میں امن و امان کو نقصان پہنچانے اور عدم استحکام کے لیے ’ایکس‘ کو بطور آلہ استعمال کررہے ہیں۔

وزارت داخلہ ملک کے شہریوں کی محافظ اور قومی استحکام کی ذمہ دار ہے۔ ایکس انتظامیہ نے پلیٹ فارم کے غلط استعمال سے متعلق حکومت پاکستان کے احکامات پر عمل نہیں کیا اس لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پابندی ضروری تھی۔

پاکستان