اہم ترین

غزہ: النصر اسپتال کے ملبے میں اجتماعی قبروں سے نکالی لاشوں کی تعداد 283 ہوگئیں

غزہ کے شہر خان یونس میں اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے تباہ کئے گئے النصر اسپتال کے ملبے میں ملنے والے 3 اجتماعی قبروں میں سے ایک سے ملنے والی لاشوں کی تعداد 283 ہوگئی ہے۔ جب کہ حکام کا کہنا ہے کہ اس ایک قبر سے مزید 200 لاشیں ملیں گی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق جنوبی غزہ کے سب سے بڑے اسپتال النصر کے ملبے کے نیچے سے ملی 3 قبروں سے لاشیں نکالنے کا کام گزشتہ ایک ہفتے سے جاری ہے۔ اب تک 283 لاشیں نکال کر

7 اکتوبر کو حماس کی جانب سے کئے گئے طوفان الاقصیٰ کے بعد اسرائیل نے جہاں غزہ کے ہر اسپتال کو نشانہ بنایا ، وہیں جنوبی علاقے کے النصر اسپتال کو بھی کھنڈر میں بدل دیا۔

اسرائیلی حکومت کا دعویٰ تھا کہ حماس نے النصر اسپتال کو اپنا ٹھکانہ بنارکھا ہے۔حماس کے جنگجو یہیں سے نکل کر اسرائیلی فوج کو نشانہ بناتے اور پھر یہیں چھپ جاتے ہیں۔

اسرائیل نے اسپتال میں موجود افراد کو قتل کرنے کے بعد اجتماعی قبروں میں دفنا دیا تھا تاکہ اپنے جنگی جرائم پر پردہ ڈال سکے۔

حماس کے میڈیا آفس کے ڈائریکٹر اسماعیل الثوابتا کا کہنا ہے کہ اسپتال کے ملبے سے ملنے والی 3 اجتماعی قبروں میں سے اب تک صرف ایک سے لاشیں نکالیں گئی ہیں۔ خدشہ ہے کہ اس میں سے مزید 200 کے قریب لاشیں ملیں گی۔

اسماعیل الثوابتا کا کہنا پے کہ دیگر دو قبروں سے لاشیں نکالنے کا کام چند روز بعد شروع کیا جائے گا۔

پاکستان