سلمان خان اور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کے درمیان اختلافات کے بعد دونوں ایک دوسرے کے ساتھ فلم نہیں کرنا چاہتے تھے۔ تاہم اب ایسا لگتا ہے کہ ان کے درمیان تعلقات میں بہتری آئی ہے۔
بالی ووڈ کے دبنگ یعنی سلمان خان نے اپنے فلمی کریئر میں اب تک کئی سپرہٹ فلمیں دی ہیں۔ اپنے 35 سال کے فلمی کیریئر میں سلمان خان کی کئی ہدایت کاروں سے اچھی دوستی ہوئی ہے۔ سلمان خان نے 1996 میں سنجے لیلا بھنسالی کی فلم خاموشی میں کام کیا، جس کے بعد 1999 میں ہم دل دے چکے صنم میں اس جوڑی نے دھوم مچادی۔
اس کے بعد خبریں آئیں کہ سلمان خان اور سنجے لیلا بھنسالی نے ‘انشاء اللہ’ کے لیے ایک دوسرے سے ہاتھ ملا لیا ہے۔ تاہم بعد میں بتایا گیا کہ سلمان خان اس فلم میں کام نہیں کر رہے۔ دراصل سلمان عالیہ بھٹ کے ساتھ ‘انشاء اللہ’ میں نظر آنے والے تھے لیکن اس کے بعد یہ فلم منسوخ کر دی گئی۔ کیونکہ اس فلم کی شوٹنگ کے دوران بھنسالی اور سلمان کے درمیان جھگڑا ہوا اور سلمان سیٹ چھوڑ کر چلے گئے۔
سلمان خان اور بھنسالی کے درمیان اختلافات کے بعد دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کوئی فلم نہیں کرنا چاہتے تھے۔ تاہم اب ایسا لگتا ہے کہ سلمان اور بھنسالی کے تعلقات میں بہتری آئی ہے۔ کیونکہ حال ہی میں سنجے لیلا بھنسالی کی پہلی ویب سیریز ‘ہیرامنڈی’ کی اسکریننگ ہوئی تھی۔ جس میں سلمان خان بھی پہنچے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ ‘ہیرامنڈی’ کے مداح کافی عرصے سے انتظار کر رہے تھے۔ اب ‘ہیرامنڈی’ یکم مئی 2024 کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے جا رہی ہے۔