اہم ترین

اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کرنے کی منظوری دی ہے۔

اتوار کو وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کابینہ ڈویژن نے اس ضمن میں نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

اسحاق ڈار اس وقت وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔

اسحاق ڈار ماضی میں مسلم لیگ ن کی حکموتوں میں وزیر خزانہ بھی رہ چکے ہیں۔ پی ڈی ایم کی گزشتہ حکومت میں بھی وہ وفاقی وزیر خزانہ تھے لیکن ان کی کاکردگی پر بہت سوال اٹھے تھے۔

نئی حکومت میں انہیں وزیر خزانہ کے بجائے خارجہ کا قلمدان سونہپا گیا تھا۔ اس پر بھی شدید تنقید کی گئی تھی۔ ماہرین نے کہا تھا کہ خارجہ امور کے میدان میں ان کی قابلیت نا ہونے کے برابر ہے۔

پاکستان