پاکستان نے 2022 میں اوسلو میں ہم جنس پرستوں کے کلب سمیت دو بارز کے باہر فائرنگ کے واقعے کے مبینہ منصوبہ ساز پاکستانی ملزم کو ناروے کے حولاےس کردیا۔
جرمن نشرہاتی ادارے ڈویچے ویلے (ڈی ڈبلیو) کے مطابق 25 جون 2022 کو اوسلو کے وسطی حصے میں ہم جنس پرستوں کے کلب سمیت دو بارز اس وقت فائرنگ کی گئی تھی جب وہاں ہم جنس پرستوں کی پریڈ کے لئے لوگ آرہے تھے ۔
فائرنگ کے واقعے میں دو افراد ہلاک جب کہ 9 زخمی ہوگئے تھے۔ فائرنگ کرنے والے مسلح حملہ آور کی شناخت ایرانی نژاد ناوریجیئن شہری زنیر متاپور کے نام سے کی گئی جب کہ عرفان بھٹی نامی پاکستانی پر اس واقعے کی منصوبہ بندی کا الزام ہے
46 سالہ عرفان بھٹی واقعے سے قبل ہی ناروے چھوڑ کر واپس پاکستان آگیا تھا لیکن اس کے باوجود ناروے حکام کا اصرار ہے کہ عرفان بھٹی اس حملے میں زُنیر کی معاونت کی۔ ناروے کی وزیر انصاف ایمیلی انگیر میہل نے عرفان بھٹی کی حوالگی کی تصدیق کی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ناروے کے درمیان ملزمان کی حوالگی کا کوئی معاہدہ نہیں۔ اس کے باوجود پاکستان نے ناروے کو مطلوب ملزم گرفتار کرکے حوالے کیا ہے۔
عرفان بھٹی نے الزامات کی تردید کی ہے تاہہم اگر الزام صحیح ثابت ہوتے ہیں تو اسے سے تیس برس تک قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔