اہم ترین

خراب کارکردگی: اسٹیڈیم میں موٹا ہاتھی کی آوازوں پر اعظم خان کو غصہ آگیا

امریکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہونے پر اعظم خان کو اسٹیڈیم میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس پر وہ غصے میں آگئے۔

امریکا کے شہر ڈیلاس میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان امریکا کے خلاف بڑا اسکور کھڑا کرنے میں کامیاب نہ ہوسکا ۔ اعظم کان پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

اسٹیڈیم میں اعظم خان کے موٹاپے کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔۔ ایک شخص نے بینر میں لکھا کہ اعظم خان کھانا بند کرو۔

کھاتہ کھولے بغیر ہی واپسی پر جب لوگوں نے موٹا ہاتھی کے نعرے لگائے تو اعظم خان شدید غصے میں آگئے۔

خان نامی ایکس صارف نے اعظم خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اعظم خان بہت بڑا فنشر ہے ایک دن پاکستان ٹیم کو ہی فنس (ختم) کردے گا۔

خبری پرسنگ نے تو اعظم خان کو بھارتی ٹی وی کے معروف ڈرامے تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے کردار ڈاکٹر ہاتھی سے تشبیہہ دے ڈالی

پاکستان