اہم ترین

سب سے زیادہ تکلیف محبت کے بدلے محبت نہ ملنے سے ہوتی ہے: اننیا پانڈے

بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہیں محبت میں سب سے زیادہ کس چیز سے تکلیف ہوتی ہے۔

اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی اننیا پانڈے نے بالی ووڈ میں اپنی شناخت بنائی ہے۔ اداکارہ نے اگرچہ زیادہ فلمیں نہیں کیں لیکن وہ ہمیشہ سرخیوں میں رہتی ہیں۔ خاص طور پر اداکارہ اپنی محبتوں کے حوالے سے خبروں میں رہتی ہیں۔ اس سب کے درمیان، اننیا نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہیں دل سے متعلق معاملات میں سب سے زیادہ کس چیز نے تکلیف دی ہے۔

پوڈ کاسٹ پر اننیا سے پوچھا گیا کہ ان کے دل کو کیا چیز اداس کرتی ہے؟ اس پر اداکارہ نے کہا احساس نہ کرنا واقعی تکلیف دہ ہے، مجھے لگتا ہے کہ محبت میں جتنا کرسکتی ہوں اس سے زیادہ کرتی ہوں.جس قدر مخلص اور ایماندار ہوسکتی ہوں ہوتی ہوں۔ لیکن میری ٹیم مجھے یاد دلاتی رہتی ہے کہ ہر کوئی آپ کا بہترین دوست نہیں ہے، لیکن مجھے ہمیشہ ایسا ہی سب ہی میرے دوست ہیں ۔

اننیا نے مزید انکشاف کیا کہ جب کوئی اسے کہتا ہے کہ اسے اپنے دل کی ساری باتیں نہیں نہیں بتانی چاہیے تو وہ بہت دکھی ہوتی ہیں۔ انہیں لگتا ہے کہ محبت کے بدلے میں محبت نہ ملنے سے سب سے زیادہ تکلیف ہوتی ہے۔

اس سے قبل اداکارہ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ انھوں نے ایک بار اپنے سابق بوائے فرینڈ کی تصویریں جلا دی تھیں تاکہ دل ٹوٹنے سے بچ سکیں۔

اننیا پانڈے اور آدتیہ رائے کپور کے درمیان قربتوں کی خبریں 2022 زبان زد عام تھیں۔ دونوں کی ایک ساتھ کئی تصویریں اور ویڈیوز وائرل ہوئیں جس کی وجہ سے لوگوں نے قیاس آرائیاں شروع کر دیں کہ دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہیں۔ تاہم یہ جوڑا مبینہ طور پر 2024 میں الگ ہو گیا تھا۔

پاکستان