عماد وسیم کے بعد فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
عماد وسیم کی طرح محمد عامر بھی ریٹائرمنٹ کا اعلن کرچکے تھے لیکن انہیں بھی امریکا میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے واپس لایا گیا تھا۔
دوبارہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ پاکستان کے لیے تینوں فارمیٹس میں کھیلنا اعزاز کی بات ہے، یہ ایک مشکل فیصلہ ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ اگلی نسل کے لیے ذمے داری سنبھالنے اور پاکستان کرکٹ کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا صحیح وقت ہے۔
پیسر نے کہا کہ کئی برسوں میں ہمیشہ انتہائی ضروری تعاون اور حمایت کی۔ میں ٹیم کی کارکردگی کو دیکھنے کا منتظر ہوں۔











