پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ خراب موسم اور کم روشنی کے باعث شروع ہوئے بغیر ہی منسوخ کردیا گیا۔اس طرح سیریز 0-2 سے جنوبی افریقا کے نام ہوگئی ۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلی گئی ٹی 20 سیریز کا تیسرا اور آخری مقابلہ جوہانسبرگ میں ہونا تھا۔
مسلسل بارش کے باعث میچ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا گیا جس کے ساتھ ہی تین میچوں پر مشتمل سیریز جنوبی افریقا نے 0-2 سے جیت لی۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد اب پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ون ڈے سیریز کھیلی جائے گی۔











